اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یورو نیوز کی رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیر اسحاق آھارونویچ نے کہا ہے کہ اگر ضرورت محسوس ہوئي تو غزہ پر زمینی حملہ شروع کردیا جائے گا۔ واضح رہے صیہونی حکومت کے حملوں کےجواب میں فلسطینی مجاہدین نے اسرائيل کےکئي شہروں پر میزائل برسائے ہیں جس میں پچیس صیہونیوں کی ہلاکت کی خبر ہے۔ صیہونی حکام کا کہنا ہےکہ گنبد آہن نامی اینٹی میزائل سسٹم ناکام ہوچکا ہے اور فوجی بیرکوں سے بھاگ رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲